ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ساحل آن لائن پرنوائط برادری کے لئے نوائطی خبروں کا نیا کالم نوائط نامہ

ساحل آن لائن پرنوائط برادری کے لئے نوائطی خبروں کا نیا کالم نوائط نامہ

Sun, 19 Nov 2023 01:52:52    S.O. News Service

بھٹکل ١٨/نومبر(ایس اونیوز) کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں نوائط کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد پائی جاتی ہے، جن کی زبان نائطی ہے، کونکنی اور مراٹھی سے ملتی جلتی اس زبان کے بولنے اور پڑھنے والوں کی لاکھوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ساحل آن لائن پر ایک نیا کالم نوائط نامہ شروع کیا گیا ہے جس میں صرف نوائط برادری کی خبریں نائطی زبان میں ہی پیش کی جائیں گی۔  

نوائطی قارئین   اس کالم کے لئے نوائطی میں  خبریں روانہ کرسکتے ہیں، مگر خبروں کو بروقت شائع کرنے کے لئے ٹائپ کرکے ای میل sahildaily@gmail.com پر  روانہ کرنے ہوں گے  یا پھر موبائل نمبر9886363666  پر وہاٹس ایپ بھی کرسکتے ہیں۔ قارئین کے ذریعے روانہ کردہ خبریں یا مضامین اہم اور مصدقہ  ہونے کی صورت میں ہی شائع کئے جائیں گے۔


Share: